اسلام آباد(آن لائن )ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے سی ڈی اے کو ہاتھ سے بنا ہوا جدید کار پیٹ اپنے دفتر میں بچھانے کا حکم دیدیا، سی ڈی اے نے اشتہار جاری کر دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں کفایت شعاری پالیسی نظر انداز کردی گئی ہے، ایوان صدر کے طوطوں کے پنجروں کی تنصیب اور بنانے کے بعد نئے ٹھیکے بھی سامنے آگئے، ڈپٹی چیرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا اپنے بیانات کے ہی برعکس نکلے ۔
ڈپٹی چیرمین سینٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ پارلیمنٹیرینز کو دورے ذاتی خرچے سے کرنے چاہئیں۔ ڈپٹی چیرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کو ہاتھ سے بنا ہوا جدید کار پیٹ اپنے دفتر میں بچھانے کا حکم دیدیا۔ سی ڈی اے نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے نئے کاموں کیلئے ٹھیکیداروں سے درخواستیں مانگ لیں، اس سلسلے میں سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر منٹیننس ثنا اللہ ورک نے اشتہار جاری کردیا، کارپیٹ کی قیمت دو لاکھ سے زائد ہے۔