اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس لانے کی تیاریاں ،اس کے بعد حسن ،حسین نواز کی باری ،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

  پیر‬‮ 10 جون‬‮ 2019  |  9:52

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف وطن واپس آ گئے ہیں ، ان کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا انہیں واپس آنا ہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف وطن واپس نہ آتے تو حکومت یقینی طور پر انٹرپول کے ذریعے ان کو واپس لاتی۔ پاکستان اور برطانیہ کی حکومت کے مابین ایک معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں جس کے تحت اب جو بھی لوگ مطلوب

ہوں چاہے وہ مجرم ہوں یا ملزم، دونوں ممالک سے لائے جا سکتے ہیں۔شہباز شریف وطن واپس ہرگز نہ آتے اگر حکومت کا برطانوی حکومت کے ساتھ معاہدہ طے نہ پایا ہوتا۔ آپ دیکھیں گے کہ کچھ دنوں تک اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا جس کے بعد حسن نواز اور حسین نواز کی باری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ تھوڑا صبر رکھیں، دونوں ممالک کی حکومتوں کے مابین جو نیا معاہدہ طے پایا ہے اس کے بعد سب کو پتہ چل جائے گا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

دعا چیک ہے

میں نے ایک دن خواجہ صاحب سے پوچھا ’’ ہمارا نصیب اگر تحریر ہے تو پھر دعا کی کیا ضرورت رہ جاتی ہے؟‘‘ وہ مسکرائے اور دیر تک میرے چہرے کی طرف دیکھتے رہے‘ یہ سوال زیادہ تر لوگوں کے ذہن میں اٹھتا ہے اور یہ مدت تک پریشان رہتے ہیں‘ ہماری زندگی‘ ہماری موت‘ ہماری ترقی‘ ہماری خوش حالی‘ ....مزید پڑھئے‎