کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے نیب کے ریفرنس کی کاپی حاصل کرلی گئی ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریفرنس کے مطابق آغا سراج درانی نے ایک ارب 4 کروڑ روپے کی بے نامی جائیداد بنائی، آغا سراج کی اہلیہ کے نام پر کراچی اور ایبٹ آباد میں جائیداد خریدی گئی۔آغا سراج نے بے نامی جائیداد کی خریداری میں ذاتی اور سرکاری ملازمین کا استعمال کیا۔آغا سراج درانی
کے بے نامی جائیداد بنانے میں ذوالفقار علی ڈاہر کا اہم کردار ہے، ذوالفقار علی ڈاہر کو نوٹس جاری کیا گیا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔ذوالفقار علی ڈاہر کو ڈیپوٹیشن پر سندھ اسمبلی میں تعینات کیا گیا، ملزم ذوالفقار علی ڈاہر آغا سراج درانی کے تمام مالی معاملات دیکھتا تھا۔آغا سراج درانی کے ڈرائیور منور علی کے نام پر جائیدادیں خریدی اور فروخت کی گئیں، نیز آغا سراج کے گن مین طفیل احمد شاہ کو بھی بے نامی جائیداد کی خریداری میں استعمال کیا گیا۔