اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر سٹیٹ بینک بنائے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر رضا باقر اس وقت آئی ایم ایف کیلئے مصر میں کام کر رہے ہیں جبکہ وہ اس سے پہلے آئی ایم ایف کے رومانیہ میں کنٹری ہیڈ تھے۔
ڈاکٹر رضا باقر نے کیلیفورنیا سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روزگورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ اور چیئرمین ایف بی آرمحمد جہانزیب خان کوعہدوں سے ہٹادیا گیاتھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اپنی ٹیم کو لانا چاہتے ہیں۔