بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

 افغانستان کے تنازعات ،پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز، ہم اب یہ کام نہیں کرسکتے، وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 25  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے تنازعات نے بہت نقصان پہنچایا ،اب پاکستان افغانستان میں کسی بھی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں ہوگا،افغانستان میں تشدد کے بڑھتے واقعات سے پاکستان اضطراب میں ہے،تشدد آمیز کارروائیوں سے افغان امن عمل متاثر ہوگا ،

پاکستان زبردستی کے مذاکرات میں مسئلے کا حل تلاش کرنے کے حق میں نہیں،پاکستان مکمل طور پر افغانستان کے اندرونی مذاکرات اور بات چیت کے اگلے منطقی مرحلے کی حمایت کرےگا۔ جمعرات کو ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے تنازعات نے افغانستان اور پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا، طویل انتظار کے بعد افغانستان امن عمل اور خطے میں امن کا تاریخی موقع ہے، پاکستان مکمل طور پر افغانستان کے اندرونی مذاکرات اور بات چیت کے اگلے منطقی مرحلے کی حمایت کرے گا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان اب افغانستان میں کسی بھی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں ہوگا، افغان قیادت خود اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی، پاکستان زبردستی مذاکرات میں افغان مسئلے کا حل تلاش کرنے کے حق میں نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تمام جماعتوں کو اس لمحے کی اہمیت تسلیم کرنے پر زور دیتا ہے، پاکستان نے امن عمل کی کامیابی کیلئے تمام سفارتی اور سیکیورٹی کوششیں کی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے تنازعات نے بہت نقصان پہنچایا ،اب پاکستان افغانستان میں کسی بھی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں ہوگا،افغانستان میں تشدد کے بڑھتے واقعات سے پاکستان اضطراب میں ہے،تشدد آمیز کارروائیوں سے افغان امن عمل متاثر ہوگا ، پاکستان زبردستی کے مذاکرات میں مسئلے کا حل تلاش کرنے کے حق میں نہیں،پاکستان مکمل طور پر افغانستان کے اندرونی مذاکرات اور بات چیت کے اگلے منطقی مرحلے کی حمایت کرےگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…