وزیراعظم کے کل کے بیان نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا، دنیا کا کہنا ہے ہمارے وزیراعظم یہ بھی نہیں جانتے جاپان اور جرمنی کی سرحدوں کے درمیان نو ہزار کلو میٹر کا فاصلہ ہے‘ شیریں مزاری نے آج قومی اسمبلی میں اس بیان کی وضاحت کی، ہم اگر شیریں مزاری کی یہ وضاحت مان لیں کہ وزیراعظم جاپان نہیں فرانس کہنا چاہتے تھے
اور یہ سلپ آف ٹنگ تھی تو صورت حال مزید گھمبیر ہو جائے گی کیونکہ عالمی جنگ کے خاتمے کے چوہترسال بعد آج بھی فرانس اورجرمنی کے بارڈر پر کوئی انڈسٹریل اسٹیٹ نہیں یوں عذر گناہ بد تر از گناہ ہو جائے گا۔قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلیوں میں بھی ہنگامے شروع ہو گئے ہیں‘ یہ کھیل کہاں تک جائے گا۔