اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کی تنقید کام کر گئی ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم با برکی جگہ وزیر اعظم نے وزیر بجلی عمر ایوب خان کو پیٹرولیم کی وزارت کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ندیم بابر ایک نجی کمپنی کے مالک ہیں جس کی وجہ سے اپوزیشن نے تنقید کی کہ یہ مفادات کے ٹکرائو کے اصول کے منافی ہے۔واضح رہے پیپلزپارٹی
وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ غیر منتخب مشیر بنا کر عمران خان اپنے نام نہاد اصولوں کی پاسداری پر اتر آئے ہیں،اراکین اسمبلی کو چور ڈاکو سمجھنے والا پارلیمنٹ پر کیسے اعتبار کرسکتا ہے ۔ وفاقی کابینہ پر اپنے رد عمل میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران کا نیامعاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر ایس این جی پی ایل کا 86 کروڑ کا نادہندہ ہے۔