اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ بھارتی طیارے گرانے کے بعد عالمی سطح پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی مانگ بڑھ گئی ہے،مودی جیسا شخص جب سر پہ سوار ہو تو کشیدگی برقرار رہتی ہے ،ہر صورت حال کامقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں ، ملک اور عوام کادفاع یقینی بنائیں گے۔ ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے کہا کہ بھارتی طیارے گرانے کے بعد عالمی سطح پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں
کی مانگ بہت بڑھ گئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جے ایف17تھنڈر نے دنیاکابہترین طیارہ ہوناثابت کردیا، امریکاکیساتھ ایف16بھارت کیخلاف استعمال نہ کرنیکاکوئی معاہدہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں ایک بل متعارف کرایا ، اس میں ایچ آئی ٹی کی کمرشلائزیشن کی ہم بات کر رہے ہیں ، بنگلہ دیش کے پاس 23شپ یارڈ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس صرف ایک شپ یارڈ ہے ، گوادر میں شپ یارڈ کی منظوری ہو گئی ہے، ہم اوپن ٹینڈر کریں گے۔