اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے حج پر سبسڈی کا خاتمہ کردیا گیا ہے جس پر ابھی تک شدید ردعمل سامنے آرہا ہے ،سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اسی تناظر میں ایک صارف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ۔۔۔کیونکہ اب جب کہ سبسڈی ختم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے تو حکومت کو
چاہئے کہ فوری طور پر پارلیمنٹ ہائوس، کیفے ٹیریا، وزراء اور اراکین پارلیمنٹ کی سفری (travel) سبسڈی، پیٹرول، فون، بجلی کے بلوں میں سبسڈی/ رعایت / مفت سفر وغیرہ وغیرہ پر جو بھاری بھرکم سبسڈی ہے وہ بھی ختم کریں۔۔۔ یقین کریں اس سے قومی خزانے پر بوجھ بھی ہلکا ہوگا اور حج پر سبسڈی ختم کرنے سے کہیں زیادہ بچت ہوگی۔