لاہور(سی پی پی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے دریائے راوی، عباسیہ لنک کینال سے پانی چوری کیخلاف درخواست پر سیکرٹری اریگیشن سے 4 جنوری کو رپورٹ طلب کر لی۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عباسیہ لنک کینال سے کسانوں کاپانی چوری نہیں کرنے دیں گے،پانی چوری غریب مزارعوں کاخون چوسنے کے مترادف ہے،برسراقتدارلوگوں کوبتا دیں یہ میری ان کو تنبیہ ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے دریائے راوی،عباسیہ لنک کینال
سے پانی چوری کیخلاف درخواست کی سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے استفسارکیا کہ بھارت ہماراپانی کیوں چوری کررہاہے؟ بھارت کو پاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے، بھارت کے پانی چوری کاپنجاب حکومت کوعلم ہے؟ پنجاب حکومت کوعلم ہے توکیا اقدامات کئے ؟۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عباسیہ لنک کینال سے کسانوں کاپانی چوری نہیں کرنے دیں گے،پانی چوری غریب مزارعوں کاخون چوسنے کے مترادف ہے،برسراقتدارلوگوں کوبتا دیں یہ میری ان کو تنبیہ ہے۔