بریکنگ نیوز اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا گیا

11  ‬‮نومبر‬‮  2018

پشاور (این این آئی)شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پشاور کے پولیس افسر طاہر خان داوڑ کی فوری اور بحفاظت بازیابی کیلئے اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم احتجاجی دھرنے کی تاریخوں کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔دھرنے کا فیصلہ شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے قبائلی رہنماوؤں، اکابرین، افسران،سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور طلباء کے جرگے میں کیا گیاجس میں بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔

پشاور کے علاقے حیات آباد میں ہونے والے جرگے کا انعقاد ،داوڑ قومی جرگے نے کیا تاہم جرگے میں شمالی اور جنوبی وزیرستان کے احمدزئی اور اتمان زئی وزیر اور دیگر قبیلوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی شرکت کی۔داوڑ قومی جرگے کے سربراہ سمیع اللہ داوڑ نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اصولی طور پر اغوا شدہ پولیس افسر کے فوری اور بحفاظت بازیابی کیلئے اسلام آباد اور پشاور میں بیک وقت احتجاجی دھرنا شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے دو مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔اْنہوں نے کہا کہ دونوں کمیٹیوں میں شامل ممبران کا اجلاس (آج)پیر اور(کل) منگل کو ہوں گے۔ انتظامی اور مالی اخراجات کے مکمل ہونے پر احتجاجی دھرنا باقاعدہ طور پر شروع کیا جائے گا۔سمیع اللہ داوڑ نے کہا کہ جرگے میں شامل تمام شرکاء نے متفقہ طور پر وفاقی حکومت سے اغواء ہونے والے پولیس افسر کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ پشاور پولیس کے عہدیدار طاہر داوڑ کو 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے نامعلوم افراد نے اغوا کیاگیا تھا۔ اغوا کئے جانے کے ایک روز بعد طاہر داوڑ نے نامعلوم مقام سے گھر والوں سے رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے جلد واپس آنے کا یقین دلایا تھا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…