37ارب ڈالرز کی تجارت، بھارت کے منہ میں پانی آگیا، پاکستان کو بڑی پیشکش کردی

11  ‬‮نومبر‬‮  2018

لاہور( این این آئی) پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریانے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت آئی ہے اور کوشش ہے کہ بات کرکے مسائل حل کریں ،ورلڈ بینک کی سٹڈی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 37ارب ڈالر کی باہمی تجارت ہو سکتی ہے ، براہ راست تجارت بڑھانے کیلئے رکاوٹیں ہٹانا ہوں گی اور تشدد کا جو ماحول بنا ہوا ہے اسے ختم کر کے دوستی کی طرف بڑھیں ۔

گلبرگ میںاپنی اہلیہ کے ہمراہ خریداری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے کہا کہ لاہور کاکلچر بڑاسپیشل ہے اور جب موقع ملتا ہے کوشش ہوتی ہے کہ اس شہر کا سفر کیا جائے ۔ ایک روز قبل ہڑپہ کا سفر کیا ہے اور اس دوران پانچ ہزار سال قدیم تاریخ کو دیکھنے کا موقع ملا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کا ایک دوسرے سے پیار ہے اور ایک دوسرے کے ملک میں جا کر اس کا اظہار بھی کیا جاتا ہے ، سفارتخانے بھی ایسی کوشش کرتے ہیں ، ہم حالیہ ایک سال میں کئی معاملات پر آہستہ آہستہ آگے بڑھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئی حکومت آئی ہے کوشش ہے کہ بات کریں اور مسائل حل کریں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ورلڈ بینک کی ایک سٹڈی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 37ارب ڈالر کی تجارت ہو سکتی ہے لیکن اس کیلئے رکاوٹیں ہٹانا ہوں گی ، اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت کا حجم انتہائی کم ہے اور دوسرے ممالک سے اشیاء ایک دوسرے کے  ممالک میں آتی ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ براہ راست تجارت بڑھے اور اس کیلئے تشدد کا جو ماحول بنا ہوا ہے اسے ختم کر کے دوستی کی طرف بڑھیں ۔  پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریانے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت آئی ہے اور کوشش ہے کہ بات کرکے مسائل حل کریں ،ورلڈ بینک کی سٹڈی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 37ارب ڈالر کی باہمی تجارت ہو سکتی ہے ، براہ راست تجارت بڑھانے کیلئے رکاوٹیں ہٹانا ہوں گی اور تشدد کا جو ماحول بنا ہوا ہے اسے ختم کر کے دوستی کی طرف بڑھیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…