منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سے بجلی کے بحران کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ یقینی ۔۔۔لیکن کیسے ؟ قومی محسن ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیراعظم کو شاندار مشورہ دیدیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے محسن اور ایٹمی سائنسدا ن ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ حکومت اس وقت ملک میں تبدیلی لانے کیلئے کوشاں ہے اور وہ جلد اپنے مقصد میں کامیاب بھی ہو جائے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت کو چاہیے کہ وہ بڑے منصوبوں پر مشاورت سے کام کرے ،

اگر مجھ سے مشاورت لیں تو  2سالوں میں بجلی کے بحران کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دیپالپور کے علاقے شیر گڑھ میں ہسپتال کے افتتاحی تقریب کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پانی کی قلت کا شکار ہو تا جارہا ہے تاہم آسان طریقوں سےڈیموں پر کام مکمل کیا جا سکتا ہے ۔ قومی محسن کی شیر گڑھ آمد پر لوگوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں اور پارٹی کارکنوں نے بھنگڑے بھی ڈالے ۔ دین ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر اے کیو خاں ہسپتال شوکت ورک ،سابق کر نل محمد ارشد،جی ایم فاروق بلوچ،خالد عباس ڈارلنگ ، مرکزی چیئر مین اے کیو خاں موومنٹ عابد حسین بودلہ ،صوبائی صدر پنجاب عمران زاہد کھوکھر اور دیگر نے بھی شرکت کی، اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبدالقدیر خاں نے کہا میں وطن پاک کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہوں اور مختلف منصوبوں میں مشورہ اور رہنمائی دینے کو تیار ہوں سابق چیئرمین ایف بی آر اور چیف ایگزیکٹو دین ہسپتال میاں انصر جاوید نے کہا دکھی انسانیت ہمارا اولین فرض ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…