اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)50 لاکھ گھروں کی تعمیر کی جانب اہم قدم، برطانیہ میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری انیل مسرت نے اپنا پلان وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق انیل مسرت نے کہا کہ میں نے مکانات کی تعمیر کے حوالے سے پورا پلان وزیر اعظم کے سامنے رکھاہے۔ عمران خان اس سے اتفاق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں 50لاکھ گھر بنانے کیلئے قائم کردہ ٹاسک فورس میں ایڈوائزر کا کردار ادا کروں گا اور اس کا کوئی معاوضہ نہیں لوں گا ۔ اس عمل سے پاکستان میں
رئیل سٹیٹ کے کاروبار پر چند لوگوں کی جو اجارہ دار ی ہے وہ ختم ہوجائیگی ۔گھروں کی تعمیر سے 60لاکھ نوکریاں بھی پیدا کی جائیں گی ۔یاد رہے کہ انیل مسر ت برطانیہ کے ایک بہت بڑے پراپرٹی ٹائیکون ہیں ۔ان کی بیٹی کی شادی میں عمران خان بھی تشریف لے گئے تھے ۔انہوں نے برطانیہ میں1992میں پراپرٹی کاروبار شر وع کیا اور چھوٹے چھوٹے گھر بنانا شروع کئے اور اس کے بعد یہ کمرشل کاروبار میں چلے گئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان میں گھروں کی کمی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔