پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

شہبازشریف لندن پہنچے تو حسین نواز چچا کے گلے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے ،پیرول پر رہائی کی درخواست پر دستخط کس نے کئے؟سابق وزیر اعلیٰ نے سب بتا دیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مسلم لیگ ن اورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھابھی بیگم کلثوم نواز کی میت لینے لندن پہنچ گئے،شہبازشریف گھر پہنچے تو نواز شریف کے بیٹے حسین نواز والدہ کی وفات پر چچا کے گلے لگ کر رو پڑے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قوم سے درخواست ہے کہ کلثوم نواز کے لیئے دعا کرے ۔نواز شریف بہت دکھی ہیں جبکہ مریم نواز رو رہی تھیں، انہیں دلاسہ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیرول پر رہائی کی

درخواست پر نوازشریف اور مریم نواز نے دستخط سے انکار کیا تو میں نے دستخط کیے، کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق باتیں درد دل رکھنے والے کو زیب نہیں دیتیں۔نواز شریف اور ان کی بیٹی نے 109 سے زائد پیشیاں بھگتی ہیں مگر ان کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، عدالتوں میں کیس چل رہے ہیں، امید ہے انصاف کا بول بالا ہو گا۔واضح رہے کہ آج لندن میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کیا جائیگی جس کی بعد ان کی میت کو پاکستان کیلئے روانہ کردیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…