اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

میری بیٹی ڈاکٹروں کی وجہ سے فوت نہیں ہوئی بلکہ ۔۔۔میاں چنوں ہسپتال میں دم توڑنے والی لڑکی کی ماں نے اصل حقیقت بتا دی،سارا قصہ ہی ختم

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش رہیں کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پروٹوکول کی وجہ سے ایک بچی جان کی بازی ہار گئی لیکن متوفی بچی کی والدہ خود میدان میں آگئیں اورکچھ اور ہی بات کہہ دی۔ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کی طبیعت پہلے سے ہی بہت زیادہ خراب تھی۔ وہ اپنی بچی کو لے کر پہلے ملتان گئے جہاں سے ڈاکٹرز نے انہیں واپس بھیج دیا جس کے بعد وہ اپنے قصبے

تلمبہ پہنچے ۔ تلمبہ والوں نے ہمیں میاں چنوں بھیجا جہاں ڈاکٹرز نے نہ صرف بچی کو داخل کیا بلکہ اس کو بچانے کی کوشش بھی کرتے رہے، میاں چنوں ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بچی کو ڈرپ بھی لگائی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔بچی کی والدہ نے واضح کیا کہ انہیں میاں چنوں کے تحصیل ہسپتال کے ڈاکٹرز سے کوئی شکوہ نہیں ہے اور وہ ان کے کام سے مطمئن ہیں ۔یاد رہے کہ اس معاملے کو لیکر اپوزیشن کی جانب سے بہت شورو واویلا کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…