اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

وفاقی وزیر برائے مذہبی اْمور کا ہاتھ چوم کر پشاور ائیرپورٹ پر حجاج کرام کا استقبال، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ،دل کھول کر تعریف

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(سی پی پی )حجاج کرام کی وطن واپسی کا مرحلہ شروع ہو گیا, اس سلسلے میں حجاج کرام کی پہلی پرواز کے ذریعے 252 حجاج کرام کو سعودی ایئر لائن کے ذریعہ باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پشاور پہنچایا گیاجہاں وفاقی وزیر برائے مذہبی اْمورڈاکٹر محمد نورالحق قادری نے اْن کا استقبال کیا اور اْنہیں پھولوں کے ہار پہناکرحج کی مبارک باد دی۔

اس موقع پر جائنٹ سیکرٹری مذہی اْمور اور ڈپٹی ایئر پورٹ منیجر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔۔ڈاکٹر محمد نورالحق قادری نے حجاج کرام کے ہاتھ چوم کر انہیں فریضہ حج ادا کرنے پر مبارکباد پیش کی اور تمام حجاج کو پھول بھی پیش کیے جب کہ ان کے مسائل بھی سنے،ڈاکٹر محمد نورالحق قادری نے جس انداز سے حجاج کرام کا استقبال کیا۔ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں اور ان کے اس انداز کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت حجاج کرام کے مسائل کو حل کرنا اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں، اللہ تعالیٰ کا شکر اداکرتے ہیں کہ اس دفعہ کسی ناخوشگوار صورتحال کا سامنانہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کریں، حجاج کرام کی خدمت ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے جسکا واضح ثبوت میرا یہا ں پر ذاتی طور پر موجود ہونا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزارت مذہبی اْمور کی ویب سائٹ پر میں نے اپنا ای میل ایڈریس دیا ہے جس کسی کو بھی شکایت ہو تو بلا روک ٹوک اپنی شکایت درج کر سکتا ہے جس کا بروقت ازالہ کیاجائیگاکیونکہ عوام الناس کی جانب سے حجاج کرام کا احترام اللہ تعالیٰ کو پسندیدہ عمل ہے۔اْنہوں نے سی اے اے ، ایف آئی اے اور اے ایس ایف کو ہدایت کی کہ وہ حجاج کرام اور انکے عزیر و اقارب سے عزت و احترام سے پیش آئیں اور اْن سے حج واپسی پر خندا پیشانی اور اچھے رویے کا اظہار کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…