عمران خان کے چند بڑے اور اچھے فیصلے ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پاک پتن آمد پر افسوسناک صورتحال،کیا یہ وہ سادگی ہے جس کا بائیس سال ڈھول پیٹا گیا اور کیا یہ وہ نیا پاکستان ہے جس کا جنم 25 جولائی کو ہوا تھا؟ جاوید چودھری کاتجزیہ

28  اگست‬‮  2018

خواتین وحضرات ۔۔ سادگی اور گڈ گورننس یہ ہماری (موجودہ) حکومت کے دو بڑے نعرے تھے ۔۔لیکن بدقسمتی سے یہ دونوں نعرے شروع ہی میں ٹوٹتے نظر آ رہے ہیں‘ شیخ رشید کی طرف سے ریلوے کے افسر کو شٹ اپ کہنا اور جواب میں شٹ اپ سننے کا ایشو ہو‘ خاتون اول کی دوست فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر کا وزیراعلیٰ کے دفتر میں بیٹھ کر / وزیر اعلیٰ کے سامنے /ڈی پی او رضوان گوندل کو /خاور مانیکا کے ڈیرے پر جا کر معافی مانگنے اور/ انکار پر ڈی پی او کے تبادلے کا ایشو ہو/ یا

پھر شیخ رشید کی/ پروٹوکول کی گاڑیوں کے راستے میں آنے والی موٹر سائیکلوں کو/ زمین بوس کرنے کا واقعہ ہو ملک میں جگہ جگہ گڈگورننس ماتم کرتی نظر آ رہی ہے‘ یہ واقعات فراموش بھی کئے جا سکتے تھے ۔۔لیکن وزیراعلیٰ پنجاب نے آج کمال کر دیا‘ یہ اپنے دوست کے والد کی تعزیت اور اپنے سسر سے ملاقات کیلئے ہیلی کاپٹرپر میاں چنوں تشریف لے گئے‘ وہاں 16 گاڑیوں کا قافلہ ۔۔ان کا منتظر تھا‘ یہ پہلے فل پروٹوکول کے ساتھ اپنے سسر اور دوست کے گھر گئے اور بعد ازاں پاک پتن تشریف لے گئے‘ پولیس نے ۔۔ان کی آمد سے پہلے دکانیں بھی بند کرا دیں اور دربار بھی عام لوگوں کیلئے بندہو چکا تھا‘ زائرین نے ۔۔اس زیادتی پر شدید احتجاج کیا، آپ اگر دعا کیلئے اولیاء کرام کے مزارات پر جانا چاہتے ہیں تو آپ ضرور جائیں‘ آپ دوست کے والد کی تعزیت کرنا چاہتے ہیں یا پھر آپ اپنے سسر کی زیارت کرنا چاہتے ہیں تو آپ ضرور کریں ۔۔لیکن ۔۔اس کیلئے قومی خزانے کے استعمال اور ہیلی کاپٹر اور سولہ سولہ گاڑیوں کے استعمال کی کیا جسٹی فکیشن ہے‘ کیا یہ وہ سادگی ہے جس کا بائیس سال ڈھول پیٹا گیا اور کیا یہ وہ نیا پاکستان ہے جس کا جنم 25 جولائی کو ہوا تھا‘ میں یہ سوال حکومت کے پاس چھوڑ کر آج کے موضوعات کی طرف آتا ہوں۔

آج کا پہلا ایشو آصف علی زرداری کا حلفیہ بیان ہے‘ سابق صدر نے سپریم کورٹ کو حلفاً لکھ کر دے دیا میری بیرون ملک کوئی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ہے اور نہ ہی اکاؤنٹس‘ یہ حلفیہ بیان (اس) وقت سامنے آیا جب ۔۔ان کے بزنس پارٹنر انور مجید اور عبدالغنی مجید نے ایف آئی اے کے سامنے اعتراف کر لیا یہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے رقم دوبئی منتقل کرتے تھے‘ یہ رقم وہاں سے لندن گئی اور لندن میں پراپرٹی خریدی گئی‘ ایف آئی اے نے ۔۔اس ایشو پر پانامہ طرز کی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کر دی ہے‘

اگر جے آئی ٹی بن گئی تو ملک میں ایک اور پانامہ کیس شروع ہو جائے گا اور عمران خان کا یہ نعرہ سچ ثابت ہو جائے گا( اگلی بار زرداری)‘ دوسرا ایشو آج کابینہ نے چند بڑے اور اچھے فیصلے کئے ، یہ فیصلے خوش آئند ہیں‘ یہ دونوں ایشو ہمارے آج کے پروگرام کا موضوع ہوں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے سادگی اور کفایت شعاری کے لئے ٹاسک فورس قائم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے حکومت کے 100 روزہ پلان پر تیزی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان کے زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کو درپیش چینلجز اور ان سے نمٹنے کیلئے بنائی گئی حکمت عملی پر غور وغوض کیا گیا۔ اجلاس میں حکومت کے 100 روزہ پروگرام پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ،جنوبی پنجاب کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے، اس میں شاہ محمود قریشی اور خسرو بختیار شامل ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے جنوبی پنجاب صوبے کے لئے مشاروت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ

فاٹا کے انضمام کو تیز کرتے ہوئے اس کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ اجلاس میں قومیا حتساب بیورو (نیب) کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ایک ٹاسک فورس بنائی جائے گی۔ بلین ٹری منصوبے کے تحت 2 ستمبر کو ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز ہو گا، شہریوں کو شجر کاری کیلئے مفت پودے فراہم کیے جائیں گے، اس سلسلے میں پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ 5 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کیلئے

ٹاسک فورسز بنانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیرِاعظم عمران خان ہر 15 دن بعد جو ٹاسک فورس بنائی جائیں گی، ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا کریں گے۔اس کے علاوہ وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ پچھلے ادوار میں من پسند لوگوں کو اداروں سے بھر دیا گیا تھا، ہم احتساب پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے تاہم وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بیوروکریسی میں جو ٹھیک ہیں انہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، کسی کو فارغ کرنے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے۔



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…