جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کی جانب سے بھارت کو سیلاب میں مدد کی پیشکش بغیر مشاورت کرنیکا انکشاف،نئی حکومت کے سفارتی معاملات پر دفتر خارجہ کے حکام پریشان

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) تحریک انصاف کی نئی حکومت کے سفارتی معاملات پر دفتر خارجہ کے حکام پریشان ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ کے حکام کو نہیں پتہ کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ٹیلی فون کال وصول کرنے کا فیصلہ کس نے کیا۔دفتر خارجہ سے بھارتی ریاست کیرالہ کے سیلاب زدگان کی امداد کی پیشکش کے حوالے سے مشاورت نہ کیے جانے کا انکشاف بھی سامنے آگیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کی کال وزیراعظم عمران خان نے کیوں سنی ؟اس حوالے سے فیصلہ کس نے کیا ؟دفتر خارجہ تاحال لاعلم ہے۔ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ میں ٹیلی فونک رابطے کی مخالفت کی اورامریکی صدر یا نائب صدر سے گفتگو کی تجویز دی تھی ۔دفتر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کی کال ان کے ہم منصب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو لینے کی تجویز بھی دی تھی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کی گفتگو کا تنازع ترجمان دفتر خارجہ کی جوابی ٹوئٹ پر ختم ہوگیا تھا اور وزیر خارجہ کو اس معاملے پر بات نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجودانھوں نے پریس کانفرنس کر ڈالی ۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے جواب در جواب سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا دورہ پاکستان متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے کیرالہ کے سیلاب زدگان کی امداد کی پیشکش بھی دفتر خارجہ سے مشاورت کے بغیر کی جبکہ بھارت پہلے ہی سرکاری طور پر کئی بڑے ملکوں سے امداد نہ لینے کا اعلان کرچکا تھا ۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے عہدہ سنبھالتے ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مبارک باد کے خط کی غلط تشریح کی،ان کے پہلے بیان پر ہی وزارت خارجہ کو وضاحت دینا پڑی ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…