کراچی (آئی این پی ) صدر ممنون حسین اپنی مدت پوری کرنے کے بعد سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سرکاری رہائش گاہ میں ہی رہیں گے، صدر ممنون حسین کو کراچی میں باتھ آئی لینڈ کی سرکاری اسکیم میں بنگلا الاٹ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابقصدرممنون حسین اپنی مدت پوری کرنے کے بعدبھی سرکاری رہائشگاہ میں رہیں گے،اس حوالے سے ابھی سے ہی کراچی میں صدرممنون حسین کووسیع وعریض سرکاری بنگلاالاٹ کردیاگیا،صدرمملکت کوباتھ آئی لینڈکی سرکاری سکیم میں بنگلاالاٹ کردیاگیا۔اس حوالے سے ترجمان صدرمملکت
فاروق عادل نے ممنون حسین کوبنگلاالاٹ کرنیکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفنس میں واقع صدرمملکت کاذاتی گھر5سوگزکاہے، ذاتی گھرپرسابق صدرکی حیثیت سے سیکیورٹی فراہم کرنامشکل ہوگا،سیکیورٹی وجوہات کی بناپرصدرممنون حسین سرکاری گھرمیں رہیں گے، تاکہ انہیں سرکاری سکیورٹی بھی فراہم کی جا سکے۔واضح رہے صدر پاکستان ممنون حسین 4 ستمبر کو اپنی مدت صدارت مکمل کر لیں گے جس کے بعد نئے صدر کا انتخاب ہوگا،پاکستان کے آئین کے مطابق سابق صدور کو بنیادی طور پر سکیورٹی دی جاتی ہے۔