منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آئین 4 ستمبر کوصدارتی الیکشن کی اجازت نہیں دیتا کیونکہ۔۔نیا تنازع کھڑا ہوگیا

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) صدارتی انتخاب کے فوری التواء کے لئے الیکشن کمیشن کے روبرو آئینی درخواست دائر کر دی گئی کمیشن کو بتایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 41 کی رو سے مذکورہ انتخاب 24 اگست سے قبل منعقد ہونا چاہئے تھا کیونکہ قومی اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو ہوئے اور آئین کہتا ہے کہ صدارتی الیکشن اسمبلی کے انتخابات کے 30 دن کے اندر ہونا چاہئے ۔

کمیشن پر واضع کیا گیا کہ گزشتہ اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوئی اور 25 جولائی تک صدارتی انتخاب ممکن نہ تھا کیونکہ قومی اسمبلی صدارتی الیکٹورل کالج کا سب سے بڑا حصہ ہے اور اس کی عدم موجودگی میں آئین صدارتی الیکشن کی کوئی گنجائش ہی نہیں رکھتا ۔ کمیشن کو بتایا گیاکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب سے متعلق آئینی شقیں پڑھنے میں سنگین غلطی کی ہے جس سے صدارتی الیکشن متنازعہ ہو سکتا ہے ۔ صدر پاکستان فی الوقت ملک سے باہر ہیں اور تاحال انہوں نے ان انتخاب میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا اگرچہ آئین انہیں دوسری مدت کے لئے امیدوار بننے کی خصوصی اجازت دیتا ہے ۔ آزاد صحافی شاہد اورکزئی نے کمیشن پر واضح کیا کہ صدر مملکت کی آئینی مدت کے آخری 30 دنوں میں صدارتی انتخاب کی اجازت نہیں ہے کیونکہ یہ دن انتقال اقتدار کے لئے رکھے گئے ہیں جبکہ کمیشن نے پولنگ کے لئے 4 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے اور صدر کے عہدے کی مدت 9 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے ۔ حکم التواء کی درخواست میں کہا گیا کہ پولنگ کے وقت کا تعین اور اس کے امکانی نتائج الیکشن کو متنازعہ بنا سکتے ہیں اور اس ضمن میں کمیشن کی کوتاہی بیک جنبش قلم درست نہیں کی جا سکتی لہذا الیکشن شیڈول فی الفور معطل کیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…