اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دور حکومت میں سرکاری اداروں کے قرضے دوگنا ہونے کا انکشاف،ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ دورحکومت میں سرکاری اداروں کے قرضے دگنے ہوئے ہیں۔ 2013 میں سرکاری اداروں کے قرضے 538 ارب روپے تھے لیکن 2018 میں سرکاری اداروں کے قرضے اورنقصانات 1300 ارب روپے ہوگئے ہیں۔ سرکاری اداروں کے قرض میں ایک سال میں ساڑے 23 فیصداضافہ ہوا اور یہ جی ڈی پی کے تین اعشاریہ 8 فیصدتک پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد حکومتی اخراجات کم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔