جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الیکشن سے پہلے قرآن شریف پر ہاتھ رکھ کر وزیر ریلوے شیخ رشید کیخلاف کیا کچھ کہاتھا؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ رات 23رکنی پنجاب کابینہ کا اعلان کیا گیا جس میں راولپنڈی کے فیاض الحسن چوہان کو صوبائی وزیر اطلاعات و کلچر مقرر کیا گیا ۔فیاض الحسن کی الیکشن سے پہلے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے سامنے قرآن پاک رکھ کر این اے 56میں

اپنے اوپر شیخ رشید کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دے رہے ہیں۔ویڈیو میں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید اور انکے ساتھیوں نے پچھلے اڑھائی سال میں حلقے کی سیاست کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔انہوں نے گزشتہ 4ماہ میں ایک ٹیڈی پیسے کا بھی کام نہیں کیا۔بلکہ لندن ،امریکہ اور دبئی بیٹھے رہے ۔شیخ رشید نے مجھ پر الزام لگایا کہ میں نے 4ٹکٹ رات کے اندھیرے میں پیسوں کے عوض تقسیم کئے  میں نے ان سے 5,5لاکھ روپے کا سودا کیا اور بیعانہ کے طور پر 2،2لاکھ روپے لئے۔کیونکہ آپ نے مجھ سے وضاحت طلب کرنا گوارا نہ سمجھا اس لئے مجھے مجبوراً ویڈیو بنا کر اپنا موقف پیش کرنا پڑا۔اگر مجھ پر پیسے لینے کا الزام ثابت ہو جائے یا میں نے پیسے لینے کا سوچا بھی ہو تو میری دونوں بیویوں کو طلاق ہو جائے اور اللہ پاک مجھے ایمان کی موت نہ دے۔شیخ رشید جیسے گھٹیا انسان نے الزامات لگا کر میری عزت تار تار کردی۔اس شخص نے کسی سے وفا نہیں کی ۔عمران خان صاحب یہ آپ کانام استعمال کر کے کروڑوں ،اربوں روپے کما چکا ہے۔کرپشن کے علاوہ شیخ رشید نے کچھ نہیں کیا۔مجھے امید ہے کہ آپ مجھے بلا کر ساری صورتحال سے آگاہی حاصل کرینگے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…