جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان قومی خزانے کی حفاظت کرینگے‘ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر فنڈز استعمال نہیں ہونگے،حکومت کا اعلان

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قومی خزانے کی حفاظت کریں گے‘ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر فنڈز استعمال نہیں ہوں گے‘ سابق حکومت نے 21 ارب روپے کے صوابدیدی فنڈز استعمال کیے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کی دولت کے محافظ ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی نو منتخب حکومت اور قیادت نے سادگی اختیار کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اور صوابدیدی فنڈز ختم کردیئے ہیں۔نواز شریف کی گزشتہ حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی کے حکمران صوابدیدی فنڈز بے دردی سے خرچ کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے 21 ارب روپے کے صوابدیدی فنڈز استعمال کیے‘ نواز شریف جہاں جاتے تھے پیسوں کا اعلان کردیتے تھے‘ نواز شریف اربوں روپے کے فنڈز لٹاتے رہے۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں ایسا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قومی خزانے کی حفاظت کریں گے‘ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر فنڈز استعمال نہیں ہوں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے سادگی اختیار کرتے ہوئے اپنے جہاز کی بجائے کلب کلاس میں سفر کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ عوام کی دولت کو بچایا جاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پارلیمانی کارروائی اور سیاست کی کوریج کیلئے خصوصی چینل شروع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا دور ختم ہونے پر عوام نے شکر ادا کیا۔ صدارتی انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر عارف علوی آسانی سے صدر مملکت منتخب ہوجائیں گے کیونکہ پی ٹی آئی کے پاس صدر کے انتخاب کیلئے مطلوبہ نمبرز موجود ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر ریلوے شیخ رشید ریلوے کا خسارہ کم کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…