بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

مجھے پارلیمنٹ کے سامنے پھانسی دیدی جائے اگر۔۔۔سوشل میڈیا پرشدید تنقید کے بعد سلیم صافی سے رہا نہ گیا،عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مجھے پارلیمنٹ کے سامنے پھانسی دیدی جائے اگر۔۔۔سوشل میڈیا پرشدید تنقید کے بعد سلیم صافی سے رہا نہ گیا،عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیامیری وزیراعظم سے گزارش ہے کہ ایک کمیشن بنایا جائے ۔اگر میرے خلاف کسی سے بھی پیسے لینا ثابت ہو جائے تو مجھے پارلیمنٹ کے سامنے پھانسی دے دی جائے۔معروف صحافی سلیم صافی کا مطالبہ ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل سلیم صافی نے

دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خاننے سابق وزیراعظم نواز شریف کے اخراجات کی تفصیلات طلب کیںجس پر انہیں بتایا گیا کہ نواز شریف اپنےا خراجات خود اپنی جیب سے ادا کرتے تھے، وزیر اعظم عمران خان کو اس حوالے سے چیکس بھی دکھائے گئے۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ساتھیوں نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا اور سوشل میڈیا پر انکا خوب مذاق بنایا گیا۔ان کے ساتھ گزشتہ کچھ دنوں سے جو کچھ ہورہا ہے ،اس پر بات چیت کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہئیے۔اس بحث کو سمیٹنے اور میڈیا پر اعتبار کو بحال کرنے کے لیے میری وزیراعظم سے گزارش ہے کہ ایک جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔جو تمام مالکان اور ہم اینکرز کے اثاثوں کی چھان بین کرے اور بے شک اس کام کا آغاز مجھ سے کریں اور مجھ سے پوچھیں کہ آپ کے جو اثاثے ہیں ان کو ثابت کریں۔جب کہ اس بات کی تحقیق کی جائے کہ ہم نے کسی حکومت یا کسی لیڈر سے پیسے لیے ہیں یا نہیں؟یہ بھی دیکھا جائے کہ ہم سے کون غیر ملکی سفارتخانوں میں جا کر بوتلیں اڑاتا ہے۔اور اس بات کی بھی تحقیق کی جائے کس صحافی نے کتنا ٹیکس دیا اور کس کس نے سرمایہ داروں سے پیسے لیے۔اگر میرے خلاف کسی بھی ایجنسی یا کہیں سے بھی پیسے لینا ثابت ہو جائے تو مجھے پارلیمنٹ کے سامنے پھانسی دے دی جائے اور باقیوں کے ساتھ قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ان کا کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہئیے کہ وہ اپوزیشن نہیں بلکہ حکومتی جماعت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…