لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ صدارتی امیدوار سامنے نہ آنے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے آپ کو ہی صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری نے اپنے آپ کو صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ آصف زرداری نے جان بوجھ کر اعتزاز احسن کا نام دیا تا کہ ن لیگ
اس پر اعتراض کرےاور اس کے بعد وہ اپنے آپ کو بطور صدارتی امیدوار سامنے لائیں اور اپوزیشن جماعتیں اس پر اتفاق کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نیب اور ایف آئی اے سے بچنے کے لیے خود صدارت چاہتے ہیں۔انہوں نے اپنی پارٹی کو بھی بتا دیا ہے کہ اگر کوئی اور امیدوار سامنے لایا جاتا ہے تو پیپلز پارٹی اس کی حمایت نہیں کرے گی۔واضح رہے صدر کا الیکشن 4ستمبر کوہوگا۔