راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)شیخ رشید کی رہائش گاہ کے باہرسے ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ وزیرریلوے کو وضاحت کرنی پڑ گئی ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید احمد خان نے رہائش گاہ پر آکر ملنے والی بزرگ خاتون سے مبینہ طور پر بدسلوکی جبکہ ویڈیو بنانے والے رپورٹر کا موبائل فون بھی غصے میں آکر توڑ ڈالا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق
غریب بزرگ خاتون شیخ رشید احمد سے ملنے لال حویلی ان کی رہائش گاہ پر پہنچی تو انہیں گارڈز نے باہر روک دیا ۔ گارڈز کی جانب سے روکے جانے پر خاتون نے شور مچایا اور رونا بھی شروع کردیا، تاہم اسی دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اپنے گھر سے باہر آگئے اور خاتون کو دھکا دے دیا۔یہ منظر وہیں کھڑے نجی ٹی وی کے رپورٹر نے اپنے موبائل فون میں محفوظ کر لیا ،جیسے ہی وزیر ریلوے کی نظرپڑی تو انہوں نے اسے اپنے پاس بلایا اور موبائل فون پھر لال حویلی کے باہر حفاطتی اقدامات کے حوالے سے لگائے گئے کنکریٹ کے بلاک پر مار دیا جس وہ سےٹوٹ گیا۔واضع رہے یہ واقعہ آج دن 2 بجے پیش آیا جب کیمرہ مین عاقب اپنے رپورٹر سردار صداقت کے ہمراہ عید الاضحٰی کے سلسلے میں شیخ رشید کے پاس پروگرام ریکارڈنگ کرنے آئے تھے۔اس حوالے سے بزرگ خاتون یا پھر کیمرہ مین کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی۔ادھر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔