اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں گرفتار ہونیوالے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا عالمی عدالت میں کیس سماعت کیلئے مقرر۔ تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے پاکستان میں گرفتار ہونیوالے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی عدالت آئندہ برس فروری میں کلبھوشن یادیو کا کیس سنے گی۔ عالمی عدالت انصاف میں کیس کی سماعت فروری میں ایک ہفتہ روزانہ کی بنیاد پر ہو گی۔
پاکستان اور بھارت کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں دو ، دو جوابات جمع کرائے گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے عالمی عدالت میں جمع کرائے گئے جوابات میں بھارت کے تمام اعتراضات کے جواب دئیے تھے۔ واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں اور بھارتی جاسوس نے تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا ہے
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا انجام قریب آگیا عالمی عدالت انصاف نے بڑا اعلان کر دیا
23
اگست 2018
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں