جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

میں پاکستان کا ایجنٹ ، جسے کرپشن کرنی ہے وہ کسی دوسرے صوبے  میں چلا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واضح اور دو ٹوک اعلان کر دیا

datetime 22  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)میں پاکستان کا ایجنٹ ہوں اورپاکستان کا ایجنٹ بن کر کام کروں گا، کرپشن بالکل برداشت نہیں کی جائے گی جسے کرپشن کرنی ہے وہ کسی دوسرے صوبے میں چلا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نماز عید کے بعد یتیم بچوں سے ادارہ دارالشفقت میں ملاقات، بچوں میں تحائف تقسیم، دو ٹوک اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے
کرپشن کے خلاف دو ٹوک اور واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صوبے میں کرپشن بالکل بھی برداشت نہیں کرینگے اور جسے کرپشن کرنی ہے وہ کسی دوسرے صوبے میں چلاجائے۔ جیلانی پارک میں نماز عید کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار یتیم اور بے سہارا بچوں کے ادارہ دارالشفقت پہنچے اور انہوں نے اس موقع پر بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کا ایجنٹ ہوں اور اس کا ایجنٹ ہی بن کر کام کروں گا، کرپشن کرنے والے کسی دوسرے صوبے میں چلے جائیں۔ بطور وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کیلئے میرٹ اللہ کی رضا، عمران خان کا نظرِ کرم اور پسماندہ علاقے تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد صرف کام، کام اور کام ہے، کرپشن بالکل برداشت نہیں کی جائے گی، نہ ہم کرپشن کریں گے نہ کسی اور کو کرنے دیں گے، جسے کرپشن کرنی ہے وہ کسی اور صوبے میں اپنی جگہ ڈھونڈ لے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تبدیلی لانا کوئی آسان کام نہیں، اس کے لیے بھرپور محنت کریں گے، پورا نظام ٹھیک کریں گے، اسٹیٹس کو کو توڑیں گے، تمام اداروں سے بریفنگ لیں گے اور ترجیحات کا فیصلہ کریں گے، خیبر پختونخوا کی طرح پنجاب میں بھی پولیس اصلاحات لائیں گے، عوام کو تبدیلی نظر آئے گی۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ’اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ تم کس کے ایجنٹ ہو تو میں کہتا ہوں کہ میں پاکستان کاایجنٹ ہوں اور پاکستان کا ایجنٹ ہوکر ہی کام کروں گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…