اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کا اعلان کر دیا، وزراء کے نام اور ان کے محکموں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی گئی، اس بیس رکنی کابینہ میں 15 وزراء اور 5 مشیر شامل ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی ہے، تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بیس رکنی کابینہ کی منظوری دے دی ہے،یہ وزراء اپنے عہدوں کا حلف پیر کے روز اٹھائیں گے،

اس کابینہ میں شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ کا قلم دان سونپا گیا ہے، فواد چوہدری وزارت اطلاعات، سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کو وزارت دفاع کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ فروغ نسیم وزیر قانون، شیخ رشید وزیر ریلوے اور خالد مقبول وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ہوں گے۔ اسد محمود کو کو وزیر خزانہ و اقتصادی امور اور شیریں مزاری کو انسانی حقوق کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ شفقت محمود کے پاس وزارت تعلیم اور قومی تاریخ و ادب ہوں گی اور عامر کیانی کو وفاقی وزارت صحت سونپی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے فروغ نسیم وزیر قانون اور خالد محمود صدیقی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر ہوں گے، شیخ رشید احمد کو وزارت ریلوے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما فہمیدہ مرزا کو بین الصوبائی رابطہ کی وزارت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ طارق بشیر چیمہ ریاستی و سرحدی امور کے وزیر ہوں گے، نورالحق قادری کو مذہبی و اقلیتی امور کی وزارت سونپی گئی ہے، غلام سرور خان پیٹرولیم ڈویژن سنبھالیں گے جبکہ زبیدہ جلال دفاعی پیداوار کی وفاقی وزیر ہوں گی۔ اس کے علاوہ پانچ مشیر مقرر کیے گئے جن میں شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ، عبدالرزاق داؤد کامرس اینڈ انڈسٹری، ڈاکٹر عشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری، امین اسلم ماحولیات اور بابر اعوان کو پارلیمانی امور کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…