اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عثمان بزدار پر 1998میں پولنگ کے دوران 6افراد کو قتل کرنے کی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔ مقدمے میں ان کے والد بھی نامزد تھے۔ عثمان بزدار نے 75لاکھ روپے قتل کیس میں دیت ادا کی تھی۔مقدمے میں عثمان بزدار کو عدالت مجرم ٹھہرا چکی ہے۔ نجی ٹی وی ’’دنیا نیوز‘‘کی
رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کی عمران خان کی جانب سے بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل چکی ہے۔ علاقےکے لوگوں کا کہنا ہے کہ عمران خان نے غلط فیصلہ کیا ہے۔ عثمان بزدار ایک وارداتیاں اور عادی مجرم ہے اور اس کی علاقے میں شہرت بھی ٹھیک نہیں۔