اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے (آج)اتوار کو قوم سے اپنا پہلا خطاب کئے جانے کاامکان ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ (آج)اتوار کو ہی حلف اٹھائے گی اور کوشش ہے وفاقی حکومت پیر سے باقاعدہ کام شروع کرے۔واضح رہے کہ عمران خان نے آج پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی سادہ مگر پروقار تقریب ایوان صدر میں ہوئی ۔ صدر ممنون حسین نے عمران خان سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان تقریب حلف برداری میں سیاہ رنگ کی شیروانی میں ملبوث تھے ٗپروقار انداز میں نظر آئے۔ ہفتہ کو تقریب حلف برداری میں سیاہ رنگ کی شیروانی میں ملبوث عمران خان پروقار انداز میں نظر آئے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ تلاوت کے دوران عمران خان اوپر دیکھتے رہے اور ان کی آنکھوں میں کچھ نمی کا بھی گماں ہوا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان مسکرائے، چشمہ اتارا اور اطمینان سے اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔