ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی بھارتی فوج نےپاکستان پر حملہ کر دیا کس علاقے کو نشانہ بنا دیا،پاک فوج حرکت میں آگئی

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 65سالہ شہری ذوالفقار جاں بحق، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، متعدد بھارتی چیک پوسٹیں تباہ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے آج ایل او سی کے دانا سیکٹر میں موجی گائوں پر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 65سالہ شہری ذوالفقار شہید ہو گیا ہے۔

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور متعدد تباہ کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں آج عمران خان نے 22ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے اور ایسے میں بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کو بین الاقوامی امور پر نظر رکھنے والے تجزیہ کار بھارت کی جانب سے اچھا پیغام نہیںسمجھ رہے۔ بھارت کی پاکستان کی نئی حکومت کے قیام کے پہلے روز اس قسم کی حرکت کو تجزیہ کار پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان کیلئے بڑا امتحان قرار دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2002میں ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر سیز فائر کا معاہدہ ہوا تھا جس کی بھارت نے متعدد مواقع پر دھجیاں بکھیرتے ہوئے ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔خیال رہے کہ کچھ دن قبل بھارتی فوج نے آزادکشمیر کے لیپہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا اور بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں علاقہ مکین محصور ہو کر رہ گئے تھے۔ جس کے بعد علاقہ مکینوں نے مظفر آباد میں سول آبادی پر بھارتی بلا اشتعال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے مبصرین سے اس کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں اس سے قبل ان کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ ان کی روز مرہ کی زندگی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…