اسلام آباد (سی پی پی)چیف جسٹس ثاقب نثار نے پی ٹی آئی رہنما عمران علی شاہ کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لے لیاہے ۔تفصیلا ت کے مطابق چیف جسٹس نے تین روز میں عمران شاہ ، پی ٹی آئی اور متاثرہ شہری سے جواب طلب کر لیاہے ۔یاد رہے کہ تین روز قبل پی ٹی آئی کے رہنما عمران علی شاہ کی جانب سے شہری کو سڑک پر تشدد کا نشانہ بنانے
کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد تحریک انصاف نے اس کا نوٹس لیا اور عمران علی شاہ بھی شہری سے معافی مانگنے کیلئے اس کے گھر جا پہنچے اور پھر تفصیل سامنے آئی کہ وہ ایک سرکاری افسر ہیں ۔پی ٹی آئی کی جانب سے عمران علی شاہ کی رکنیت ایک ماہ کیلئے معطل کر دی گئی ہے جبکہ کمیٹی نے تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں ۔