اسلام آباد (سی پی پی)تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کونومنتخب وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے اندر جانے سے روک دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچے تو سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں گیٹ پر روک لیااور اندر جانے نہیں دیا۔اس موقع پر نعیم الحق نے میڈیا سے
کہا کہ میری ویڈیو نہ بنائی جائے ،ان کا کہناتھا کہ میں عمران خان کو لینے آیا ہوں،تم مجھے نہیں جانتے تم میرے انڈر ہی کام کرتے رہے ہو،لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے ان کی ایک نہ سنی اور انہیں اندر جانے نہیں دیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے بھی شیروانی پہن رکھی ہے ،تاہم بنی گالہ سے کال آنے ملنے پر انہیں اندر جانے کی اجازت دیدی۔