اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں نئے وزیراعظم کیلئے انتخاب کا عمل شروع ہو چکا ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قواعد و ضوابط پڑھ کر سنائے ۔ قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کیلئے رائے شماری کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق دو لابیز مختص کی گئی ہیں ۔ عمران خان اور
شہباز شریف کے حامی اراکین اسمبلی اپنے اپنے حامی کے ساتھ اپنی مختص لابیز میں جائینگے۔ عمران خان اور ان کے حامی لابی نمبر ’’اے ‘‘میں جا چکے ہیں جہاں اراکین کی گنتی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ جبکہ شہباز شریف کے حامی لابی نمبر ’’بی ‘‘میں جمع ہو چکے ہیں۔