جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

ہم 20تاریخ کو یہ کام کرینگے،شاہ محمود قریشی سے چینی سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات، چینی وزیراعظم کا عمران خان کیلئے خصوصی پیغام پہنچادیا

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی سفیر نے تحریک انصاف کی حکومت کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے شاہ محمود قریشی سے پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاک چین تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات میں گرمجوشی اور قربت پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی قیادت پاکستان میں قائم ہونے والی نئی حکومت کیساتھ قریبی مراسم کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی وزیر اعظم بذات خود عمران خان سے بات کرنا چاہیں گے اور چینی وزیر اعظم 20 اگست کو چیئرمین تحریک انصاف کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے مابین گفتگو میں دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے نیک تمناؤں کے اظہار پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی قیادت کی جانب سے خیر سگالی کے جذبات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاک چین تعلقات میں باہمی اشتراک میں مزید نکھار لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین معیشت، تجارت اور سفارتکاری سمیت دیگر امور میں تعاون کی نئی راہیں کھولنا چاہیں گے۔  پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی سفیر نے تحریک انصاف کی حکومت کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے شاہ محمود قریشی سے پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…