منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران علی شاہ کے بعد پی ٹی آئی کا ایک اور رہنما آپے سے باہر۔۔سرعام توڑ پھوڑ،فائرنگ،تشدد

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (سی پی پی)کراچی میں پی ٹی آئی کے منصور احمد شیخ نے ہنڈا شوروم کے ملازمین پر تشدد کیا۔منصور احمد شیخ نے اپنے کزن ایس ایس پی ملیر منیر شیخ کی مدد سے شو روم کے اندر توڑ پھوڑ بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن سے پہلے خوب تبدیلی کا نعرہ لگایا،یہاں تک کہ تبدیلی کے نام پر ہی ووٹ حاصل کیے۔

تاہم تبدیلی کا نعرہ صرف نعرے کی حد تک ہی محدود رہااور الیکشن سے قبل اور بعد میں بھی تحریک انصاف سے متعلق کئی شکایات سامنے آئیں۔کبھی تحریک انصاف میں کسی ایک رہنما کو ٹکٹ دیا گیا جو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔تو کبھی الیکشن کے بعد پی ٹی آئی امیدوار پولیس پر تشدد کرتے ہوئے نظر آئے اور ابھی تازہ تازہ واقعہ کراچی میں پیش آیاجہاں تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران شاہ نے سر عام ایک شہری پر تشدد کیا۔جب سوشل میڈیا پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تو تحریک انصاف نے اپنے امیدوار کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔جس کے بعد عمران شاہ نے مذکورہ شہری کے گھر جا کر معافی مانگی لیکن اس کے بعد بھی سوشل میڈیا پر تحریک انصاف پر تنقید کی گئی اور سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما منصور احمد شیخ سے متعلق بھی کچھ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کے منصور احمد شیخ نے ہنڈا شوروم کے ملازمین پر تشدد کیا اور ان کا کزن ایس ایس پی ملیر منیر شیخ بھی اس میں شامل ہے۔منصور احمد شاہ نے اپنے کزن کی مدد سے شو روم کے عملے کے ساتھ گالم گلوچ کی اور تشدد کیا۔سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق انہوں نے 5ملازمین کو بھی گرفتار کیا جبکہ 7 ملین کی رقم بھی چرائی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کو اپنی پارٹی سے ایسے عناصر کا خاتمہ کرنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…