نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی، انتظامیہ نے لیگی کارکنوں کو چکمہ دے دیا،نوازشریف کا ڈوپلیکیٹ کس گاڑی میں سوارتھا اور وہ خود کہاں تھے؟ حیرت انگیز صورتحال

15  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کو چکمہ دے دیا گیا۔ بدھ کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیشی کیلئے سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے عدالت لایا گیا ٗمسلم لیگ (ن )کے کارکن سمجھے کہ ان کے قائد کو دو روز پہلے کی طرح بکتر بند میں ہی عدالت لایا گیا ہے۔(ن )لیگ کے کارکن بکتر بند پر پھول برساتے رہے ٗ نواز شریف کو جیپ میں عدالت پہنچا دیا گیا۔بکتر بند کی

اگلی نشست پر براجمان شخص نے نوازشریف جیسا حلیہ بھی بنا رکھا تھا۔نواز شریف کو لانے والی گاڑی عدالتی احاطے میں چلی گئی ٗ بکتر بند باہر کھڑی رہی۔جب کارکن بکتر بند گاڑی کا استقبال کر چکے تو صدر ن لیگ شہباز شریف نے کارکنوں کو پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک پر پہنچنے کی ہدایت کی۔خیال رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 6 جولائی کو سزا سنائی تھی اور 13 جولائی کو انہیں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…