اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حلف برداری کی تقریب میں کیا پہنیں گے، ایک موقر قومی اخبار کے مطابق عمران خان حلف برداری کی تقریب میں نئی شیروانی نہیں پہنیں گے بلکہ وہ اپنی پرانی شیروانی پہنیں گے، اس طرح حلف برداری تقریب میں عمران خان اپنی پرانی شیروانی پہن کر ہی وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے، 25 جولائی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان کے لیے
نئی شیروانی سلوانے کا آرڈر دیا گیا تھا مگر بعد میں عمران خان نے شیروانی کی بجائے ویسکوٹ سلوانے کا کہا لیکن اس کے بعد ویسکوٹ کا آرڈر بھی منسوخ کر دیا گیا۔ رپورٹ میں عمران خان کے قریب ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان قائداعظمؒ کی روایت کی پیروی کرتے ہوئے حلف برداری کی تقریب میں شیروانی ضرور پہنیں گے مگر وہ گزشتہ وزرائے اعظم کی روایت کے برعکس پرانی شیروانی پہنیں گے۔