اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن اتحاد چند دن کا ہی مہمان ثابت، شیخ رشید کی پیش گوئی سچ ثابت ہو گئی، آصف علی زرداری نے بھی تصدیق کر دی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں الگ

datetime 15  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد کی پیش گوئی سچ ثابت ہو گئی، ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج اپوزیشن کچھ اور ہے، کل کچھ اور ہو گی اور پرسوں کچھ اور ہو گی، حالات بدلے ہوئے ہوں گے۔ اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ میں تو پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ ایک میان میں دو تلواریں نہیں آ سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ میری آج اسمبلی میں آصف علی زرداری سے گپ شپ ہوئی تو انہوں نے کہا کہ جو آپ ٹی وی میں کہہ رہے ہیں ویسا ہی ہو گا۔ شیخ رشید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں وہ وہ لیڈر آف اپوزیشن نہیں بدلیں گے۔ ن لیگ اپنا امیدوار لائے گی اور پیپلز پارٹی اپنا امیدوار سامنے لائے گی۔ واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی پیش گوئی سچ ثابت ہو گئی ہے اور سپیکر کے انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار کی جیت کے ساتھ ہی اپوزیشن اتحاد بھی منتشر ہو گیا۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے اسد قیصر قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے تو لیگی کارکنان نے ایوان میں احتجاج شروع کر دیا لیکن اس موقع پر سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے تمام اراکین احتجاج سے الگ تھلگ رہے۔ مسلم لیگ (ن) کے احتجاج کی وجہ سے نو منتخب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس بھی 15 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا۔ واضح رہے کہ نومنتخب سپیکر اسد قیصر جب حلف اٹھانے لگے تو ن لیگ کی طرف سے احتجاج کیا گیا، سابق ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے سب سے پہلے تقریر کرنے کی کوشش کی اس کے علاوہ مختلف لیگی ارکان نے نواز شریف کے پوسٹر نکال لیے اور یہ پوسٹ لے کر مختلف مقامات پر کھڑے ہو گئے، کچھ ارکان نے ڈائس کے قریب بھی احتجاج کیا، جب ن لیگ کے اراکین نے احتجاج کا آغاز کیا تو اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ارکان ان سے الگ تھلک رہے اور وہ ان کے احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…