ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا لہذا صادق و امین نہیں رہے، عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اُٹھاسکیں گے یا نہیں؟فیصلہ پھرجسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ہاتھ میں، تحریک انصاف میں ہلچل

15  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت کیلئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ٗ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اظہر من اللہ بینچ کے رکن ہیں ٗ کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے ٗ

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ(آج) جمعرات کو کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ ہیں۔یاد رہے کہ دو رکنی بینچ شہدا فاؤنڈیشن کے حافظ احتشام احمد اور پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت یگا ٗ ہائی کورٹ کا بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزارت عظمی کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے متفرق درخواست کی سماعت بھی کرے گا۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا لہذا وہ صادق و امین نہیں رہے، آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت وہ رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں، انہیں وزیراعظم بننے سے روکا جائے ۔یاد رہے کہ پہلے یہ کیس جسٹس شوکت صدیقی کے پاس ہی تھا جن کے ساتھ جسٹس عامر فاروق بنچ میں شامل تھے۔ تاہم 29 جولائی کو بینچ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو علیحدہ کرکے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو شامل کیا گیا۔ مگر پھر یکم اگست کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب دونوں نے سماعت سے معذرت کر لی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت کیلئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ٗ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اظہر من اللہ بینچ کے رکن ہیں ٗ کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…