قید تنہائی میں ہوں،نماز بھی سیل کے اندر پڑھتا ہوں ،مریم نواز سے ملنے دیا جاتا ہے یا نہیں؟نوازشریف نے صحافیوں کے سامنے دل کا حال بیان کردیا،حیران کن انکشافات

15  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ جیل میں اپنے سیل میں رہتاہوں اورنمازبھی سیل کے اندرہی اداکرتاہوں ،باہرجانے کی اجازت نہیں ،اللہ کاشکرہے اب طبیعت بہترہے ،مریم سے صرف ملاقات والے دن ہی ملاقات ہوتی ہے،نوازشریف نے اڈیالہ جیل میں قید ہونے کے بعد پہلی مرتبہ نیب ریفرنسز کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی، اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی طبیعت کیسی ہے ؟

جس پر نواز شریف نے کہا الحمد اللہ ٹھیک ہوں۔صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ قید تنہائی میں ہیں؟جس پر نواز شریف نے کہا کہ جی آپ کہہ سکتے ہیں۔ایک اور صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کو مسجد جا کر نماز ادا کرتے ہیں؟ جس پر نواز شریف نے کہا کہ نماز سیل میں ہی ادا کرتا ہوں، باہر جانے کی اجازت نہیں۔مریم نواز سے ملاقات سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ جس روز دیگر ملاقاتیوں سے ملاقات ہوتی ہے تو مریم سے بھی ملاقات ہوجاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…