اسلام آباد (سی پی پی)مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ متفقہ فیصلہ سامنے آیا کہ سپیکر پیپلزپارٹی، ڈپٹی سپیکر ایم ایم اے کا ہوگاجبکہ وزیراعظم کے لیے امیدوار ن لیگ سے ہوگااور ن لیگ متحدہ اپوزیشن کے فیصلوں کی مکمل پاسداری کرے گی،( ن) لیگ سپیکر کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوارکوووٹ دیگی۔قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے ملاقات ہوئی ،انہوں نے بھی سپیکر کیلئے پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کی ہدایت کی۔
ہم نے سیاہ پٹیاں باندھی ہیں،اسمبلی کے اندراورباہراحتجاج کریں گے،متحدہ اپوزیشن کے اتحاد کو2 ہفتے ہوئے ہیں،انتخابات میں دھاندلی کے سوالوں کاجواب لیکررہیں گے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوگا۔ نگراں حکومت پہلے ہی جانبداربن چکی تھی ،الیکشن کمیشن ذمہ داری ادائیگی میں مکمل ناکام رہا، استغاثہ نوازشریف اورانکی بیٹی کیخلاف کرپشن کاثبوت پیش نہ کرسکا.نواز شریف کی باوقار اور باعزت رہائی کے لئے قوم دعاکرے ۔