اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بکتر بند گاڑی میں نوازشریف نہیں تھے بلکہ کارکنوں نے کس کی گاڑی کو گھیر لیا؟حقیقت میں سابق وزیر اعظم کوآج کس چیز میں بٹھا کراحتساب عدالت لایا گیا تھا؟حیران کن انکشاف

datetime 15  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (سی پی پی)العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت میں پیشی کیلئے نوازشریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیاتاہم اس بار سابق وزیراعظم کو بکتر بند گاڑی میں نہیں بلکہ کالے رنگ کی لینڈ کروزر میں بٹھا کر لایا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق 13 اگست کو ہونے والی پیشی میں نوازشریف کو بکتر بند گاڑی میں بٹھا کر عدالت لایا گیا جسے دیکھ کر ن لیگی قیادت میں شدید تحفظات پیداہوئے اور ان کی جانب سے بھر پور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا اور شہبازشریف نے

نگراں وزیراعظم خط لکھ کر اس توہین آمیز رویے کو روکنے کی درخواست کی ۔تاہم بدھ کو نوازشریف کو بکتر بند گاڑی کی بجائے لینڈ کروزر میں بیٹھا کر اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا گیا اور ان کے ساتھ سکیورٹی کی 7 گاڑیاں بھی تھیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نوازشریف کی آمد سے قبل ایک بکتر بند گاڑی لائی گئی تو لیگی قیادت نے اسے غلط فہمی میں گھیر لیا کہ اس میں نوازشریف موجود ہیں اور نعرے بازی بھی کی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…