اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف کی پھر بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت پیشی ،لیگی کارکن غصے سے آگ بگولہ،گاڑی پر چڑھ کر کس کیخلاف نعرے لگاتے رہے؟

datetime 15  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت پیش کیا گیا تو لیگی اراکین پارلیمنٹ نے احتساب عدالت کے باہر سخت احتجاج کرتے ہوئے بکتر بند گاڑی کو روک لیا اور کارکنان نے گاڑی پر چڑھ کر احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پہلے کے طرح دوبارہ سے احتساب عدالت پیشی پر بکتر بند گاڑی میں لایا گیا تو مسلم لیگ ن کے اراکین پارلیمنٹ احسن اقبال ،خواجہ آصف،پرویز رشید،جاوید مرتضیٰ عباسی۔

رانا ثناء اللہ سمیت مریم اورنگزیب اور امیر مقام کارکنوں کے ہمراہ احتساب عدالت کے باہر حالیہ پیشی میں نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں لانے پر احتجاج کررہے تھے کہ اچانک انہوں نے دوبارہ نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں لاتے ہوئے دیکھا تو شدید غم و غصے میں آگئے اور نواز شریف والی بکتر بند گاڑی کو روک لیا اور کارکنان بکتر بند گاڑی پر چڑھ کر نگران حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے بعدازاں نواز شریف کو احتساب عدالت کے پچھلے دروازے سے داخل کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…