وزیراعظم بننے سے پہلے عمران خان کو شاندار تحفہ پیش کردیاگیا

14  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم بننے سے پہلے عمران خان کو شاندار تحفہ پیش کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جماعت تحریک انصاف حکومت بنانے کے لئے سادہ اکثریت حاصل کرچکی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ

عمران خان وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹوں کی مطلوبہ تعداد حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم بن جائیں گے ،پاکستان کے وزراء اعظم 14اگست اور اس جیسے دیگر قومی تہواروں پر شیروانی اور جناح کیپ پہنتے رہے ہیں اور اب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بھی ایسا ہی ایک خاص تحفہ ملتان میں جناح کیپ بنانے والے عباس علی نے ایم این اے ملک عامر ڈوگر کے توسط سے دو دن پہلے بھیجا ہے ، توقع کی جارہی ہے کہ عمران خان اس اہم موقعے پر جناح کیپ کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے عظیم رہنماؤں کی روایت کو زندہ رکھیں گے ،اس سلسلے میں یہ خصوصی کیپ بنانے والے عباس علی نے بتایا ہے کہ انہوں نے یہ کیپ خاص طورپر عمران خان کے لئے بنائی ہے، عباس علی نے اپنے اور اپنے خاندان کے بارے میں بتایا کہ ہم تین نسلوں سے جناح کیپ تیار کررہے ہیں اور میرے دادا نے قائد اعظم محمد علی جناح کے لئے بھی کئی ٹوپیاں تیار کرکے انہیں تحفے میں دی تھیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…