کراچی (سی پی پی) ملک بھر میں پاکستان کی 71ویں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کا وفد مزار قائد پر حاضری دینے کے لیے گیا،جسے اندر جانے کی اجازت نہ ملی،تحریک انصاف کے وفد میں نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی شامل تھے۔جنھیں مزار قائد پر جانے کی اجازت نہ ملی۔اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان نیسخت احتجاج کیا تا ہم اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف کا قافلہ واپس روانہ ہو گیا۔
جب کہ عمران اسماعیل مزار قائد کے گیٹ پر ہی فاتحہ خوانی کر کے چلے گئے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمیں مزار قائد پر جانے کی اجازت نہ ملی جب کہ مراد علی شاہ پورے پروٹوکول کے ساتھ مزارِ قائد پر گئے۔ مراد علی شاہ کے پروٹوکول کے باعث عوام اندر نہیں جا سکے۔ مزار قائد کے گیٹ کو عوام کے لیے کھول دینا چاہئے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا فائدہ کچھ اور لوگ اٹھا رہے ہیں،ہمیں مراد علی شاہ کے پرٹوکول کی وجہ سے مزار قائد پر جانے کی اجازت نہیں ملی۔