اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نوشکی میں یوم آزادی کی ریلی پر دہشتگردوں کا دستی بم سے حملہ، 15سے زائد افراد زخمی، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تفصیلات کے نوشکی میں یوم آزادی کے موقع پر ریلی کا اہتمام کیا گیا اور اس حوالے سے مختلف طبقہ فکر کے افراد ایک ریلی کی صورت میں پاکستانی پرچم تھامے مسجد روڈ سے گزر
رہے تھے کہ اسی اثنا میں دو موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ریلی میں دستی بم پھینک دیا جس کے پھٹنے سے ریلی میں شریک 15سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کئے جارہے ہیں۔