منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی اسمبلی میں کل اس لئے گئے کہ۔۔۔شہباز شریف نے یوم پاکستان پر ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ان کے اس جذبے کو داد دینگے

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (سی پی پی) مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاش یوم آزادی کیساتھ ہم شفاف انتخابات کے انعقاد کی خوشیاں بھی منا سکتے، ہم قومی اسمبلی میں اس لیے آئے تاکہ ملک میں جمہوریت کی شمع روشن رکھ سکیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 71 سال بعد آج بھی ہم منزل کی تلاش میں ہیں، آج بھی جمہوریت کی کشتی بھنور سے نہیں نکل سکی۔

دعا ہے کہ پاکستان صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنے۔ ہمیں اگلے چند سال میں پاکستان کوعظیم مملکت بنانا ہوگا، جمہوریت کے ذریعے پاکستان کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرسکتے ہیں، جمہوریت ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، ہم قومی اسمبلی میں اس لیے آئے تاکہ ملک میں جمہوریت کی شمع روشن رکھ سکیں۔شہباز شریف نے کہا کہ عام الیکشن کے نتائج کو خوشیوں میں شامل نہیں کرپائے، کراچی سے خیبر تک انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں، کاش یوم آزادی کے ساتھ ہم شفاف انتخابات کے انعقاد کی خوشیاں بھی منا سکتے، دھاندلی زدہ الیکشن سے قومی شیرازہ بکھر سکتاہے۔صدر مسلم لیگ (ن)کا کہنا تھا کہ آج ہمیں اپنی انا اور صوبائیت کو بالائے طاق رکھنا ہو گا، ہمیں محنت، امانت،اور دیانت کو اپنانا اور دھاندلی کا کھوج لگانا ہوگا، دھاندلی زدہ الیکشن کی تحقیق کرکے اصل نتائج نکال کرعوام کو بتائیں، بتایا جائے کہ 25 جولائی کی رات آر ٹی ایس کو زبردستی بند کردیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود ہم پنجاب میں سب سے پارٹی ہیں، پی ٹی آئی ضمیر فروشی پر لگائے گئے کروڑوں روپے سے نئے اسپتال بنا لیتی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…